پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت احتجاج کےحق میں نہیں، ذرائع  

Oct 14, 2024 | 18:48 PM

ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کا معاملہ ،ذرائع کےمطابق   پی  ٹی آئی کی مرکزی قیادت احتجاج کے حق میں نہیں ہے۔ 

ذرائع کےمطابق  اسد قیصر سے مولانا فضل الرحمن نے احتجاج ملتوی کرنے کا کہا ہے،اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج کے حق میں نہیں ہیں۔  

محمود اچکزئی اور جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ  نے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر سے رابطہ کرکے پی ٹی آئی قیادت کو 15 اکتوبر احتجاج نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

ذرائع کےمطابق اسد قیصر، بیرسٹر گوہر خان، علی امین گنڈاپور احتجاج کے حق میں نہیں ،حامد خان اور سلمان اکرم راجہ بھی ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج کے مخالف  ہیں،پنجاب کی قیادت حماد اظہر اور شیخ وقاص اکرم نے احتجاج کے حق میں پیغامات جاری کئے  جبکہ شہباز گل اور قاسم سوری ملک سے باہر بیٹھ کر ورکرز کو احتجاج کے لئے اکھٹا کر رہے ہیں ،تحریک تحفظ آئین پاکستان اتحاد میں شامل جماعتیں بھی احتجاج کے حق میں نہیں ہیں۔ 

ذرائع کےمطابق  اپوزیشن جماعتوں کی  جانب سے  پی ٹی آئی قیادت کو پیغام بھجوا دیا گیا۔   

مزیدخبریں