ایک نیوز: چینی وزیراعظم لی چیانگ کی وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دونوں وزراعظم کے مابین دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وزراء بھی ملاقات میں موجود تھے، چینی وزیر ا عظم کا پرتپاک استقبال پر پاکستانی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر۔
وزیراعظم نے چینی وزیراعظم کی آمد کو پاکستان کےلیے اعزاز قرار دیا ، ملاقات میں علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل چین کے وزیراعظم آج شنگھائی تعاون کانفرنس کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے،نورخان ایئر بیس پر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا تھا۔