پاکستان سٹاک ایکسچینج،کاروبار کےاختتام پر222پوائنٹس کی کمی 

Oct 14, 2024 | 16:23 PM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 222 پوائنٹس کی کمی سے 85 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 205 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 180 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 47 کروڑ 49 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 32 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 86,105 جبکہ کم ترین سطح 85,156 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب  انٹر بینک میں کاروبار  کے اختتام  پر  انٹربینک میں ڈالر  2 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.66 روپے پر بند ہوا۔

مزیدخبریں