ویب ڈیسک:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا غیر قانونی سمز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز منگل کل تک بند کر دی جائیں گی، پی ٹی اے نادرا سے حاصل ریکارڈ کی مدد سے غیرقانونی سمز کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔
غیرقانونی سمز کے خلاف پی ٹی اے کا آپریشن تیسرے مرحلے میںپہنچ گیا، فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز منتقلی کے لیے 15 اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی تاہم مہلت کے آخری روز بھی اہلخانہ سمز اپنے نام کرواسکتے ہیں۔
ترجمان پی ٹی اےکے مطابق سمز منتقل کرانے کے لیے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ لازم ہے جبکہ فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت، اصلی سم اور سم زیر استعمال ہونے کا ثبوت بھی لازم ہے۔
پی ٹی اے کاغیر قانونی سمز کیخلاف آپریشن جاری
Oct 14, 2024 | 15:46 PM