بابا صدیقی کی نماز جنازہ ادا،سلمان خان کی تصاویروائرل

بابا صدیقی کی نماز جنازہ ادا،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت 
کیپشن: Baba Siddiqui's funeral prayer, attended by a large number of people

ویب ڈیسک: بابا صدیقی کی نماز جنازہ باندرہ میں ادا کر دی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ان کی تدفین مقامی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی۔
بالی وڈ سٹار سلمان خان کی اپنے قریبی دوست و بابا صدیقی کا آخری دیدار کرکے واپس جانے کی تصاویر سوشل میڈیاپروائرل ہوگئیں،خیال رہے کہ گزشتہ روز ممبئی کے علاقے باندرہ میں معروف بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس نے بابا صدیقی کے قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہےجنہیں پولیس ریمانڈ پر تحویل میں دے دیا گیا ہے۔