سونے کی قیمت میں مزید اضافہ 

Oct 14, 2024 | 14:59 PM

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2659 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔    

مزیدخبریں