ساف ویمنز چیمپئن شپ :قومی ٹیم نے نیپال میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا

ساف ویمنز چیمپئن شپ :قومی ٹیم نے نیپال میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
کیپشن: Saf Women's Championship: The national team started training in Nepal

ایک نیوز(چودھری اشرف) ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 قومی ٹیم نے نیپال پہنچنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔
قومی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی ،پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئی۔
ٹورنامنٹ کی شریک سات ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ ون میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں سری لنکا، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں۔