ایک نیوز: وزیراعظم عوامی جمہوریہ چین لی چیانگ نے پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23 وی میٹنگ میں شرکت کرنے پر خوشی ہے ، چینی وزیراعظم اس دورے کے ذریعے میں دونوں ممالک میں وسیع ، گہرے تبادلوں کا منتظر ہوں۔
چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اپنی اصلاحات اور کاوشوں کیلئےپرعزم ہے، پاکستان کادورہ کرنے پر بہت خوشی ہے،جیسے ہی جہاز سے اترا گرم جوشی سے خوش آمدید کہاگیا، چینی عوام پاکستان کو بہت پسند کرتے اورسراہتے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کی23ویں میٹنگ میں شرکت پرخوشی ہے۔
چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان چین کاہر موقع پرساتھ دینےوالاآہنی بھائی ہے، پاکستان ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑامسلم ملک ہے، پاک چین دوطرفہ تعلقات دنیا میں عمدہ مثال ہیں ، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی۔
پاکستان کادورہ کرنے پر بہت خوشی ہے:چینی وزیراعظم لی چیانگ
Oct 14, 2024 | 14:04 PM