ویب ڈیسک:شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کیلئےچینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے۔
چینی وزیراعظم لی کی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت اور دورہ پاکستان پر اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں بچوں نے انکو گلدستہ پیش کیا،وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے چینی وزیراعظم کا نور خان ائیر بیس پر استقبال کیا۔
چینی وزیراعظم کو پاکستان آمد پر21توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
چینی وزیراعظم کی آج صدر زرداری سے ملاقات کریں گےاور وہ دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرینگےجبکہ معزز مہمان گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے۔
خیال رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا دورہ روزہ اجلاس کل 15اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔