ایک نیوز: سبزیوں کی قیمتوں کا ہفتہ وار تقابلی جائزہ ،ضلعی انتظامیہ لاہور نے7اکتوبر تا 14 اکتوبر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی، مستحکم اور اضافہ کی رپورٹ جاری کر دی۔
10سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی7سبزیوں کی قیمتیں مستحکم، 2 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا، آلو، پیاز، ٹماٹر، کریلا، پھول گوبھی،کھیرا، بند گوبھی، دیسی ٹینڈے، چائنہ لیموں، ہارنی لہسن کی قیمتوں میں کمی ،اروی، مٹر، چائنہ گاجر، پالک، شلجم، شملہ مرچ، دیسی لہسن کی قیمتیں برقرار ،لوکی بوتل اور کریلا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
آلو کی قیمت میں 2 روپے کی کمی، 85 سے 83 روپے ہوئی ،پیاز کی قیمت میں 20 روپے کی کمی، 150 سے 130 روپے ہوئی ،ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 90 سے 95 روپے ہوئی،کریلا کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 150 سے 145 روپے ہوئی ،پھول گوبھی کی قیمت میں 5روپے کی کمی، 100 سے 95 ہوئی،کھیرا کی قیمت میں 30 روپے کی کمی، 130 سے 100 روپے ہوئی۔
بند گوبھی کی قیمت میں 30 روپے کی کمی، 150 سے 120 ہوئی ،دیسی ٹینڈے کی قیمت میں 30 روپے کی کمی، 180 سے 150 ہوئی ،لیموں چائنہ کی قیمت میں 65 روپے کی کمی، 150 سے 85 روپے ہوئی ،اروی 150، مٹر 310 سے 280، چائنہ گاجر 90، شلجم 110،پالک 55، شملہ مرچ 230، دیسی لہسن 400 روپے میں برقرار،لوکی بوتل کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ، قیمت 100 سے 110 ہوئی۔
کریلا کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ، 145 سے 150 روپے ہوئی ، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی خوش آئند بات ہے,شہریوں کو ریلیف فراہم کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں۔