غزہ سے مزید27فلسطینی طلبہ حصول علم کیلئےپاکستان پہنچ گئے

Oct 14, 2024 | 12:26 PM

ایک نیوز: غزہ سے مزید 27 فلسطینی طلبہ حصول علم کے لیے پاکستان پہنچ گئے،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور حکومتی حکام نے استقبال کیا۔ 
ڈاکٹرحفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ فلسطینی طلباء الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، گلوبل ریلیف ٹرسٹ اور ڈاکٹر ز آف رحمان کے تعاون سے میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم حاصل کریں گے،قبل ازیں مصر میں پاکستانی سفیر اور الخدمت کے نمائندوں نے انھیں قاہرہ سے روانہ کیا تھا۔
 پہلے مرحلے میں جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے198 فلسطینی میڈیکل طلبہ و طالبات مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچ رہے ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن حکومت پاکستان، فلسطینی سفارت خانے، مصر میں پاکستانی سفارت خانے کی مشکور ہے، جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا،مہمان طلبہ کوتعلیم، رہائش سمیت دیگر ضروریات فراہم کی جائیں گی، تعاون کرنے والے میڈیکل کالجز اور یو نیو ر سٹیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
 ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان جنگ کے پہلے دن سے غزہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔    

مزیدخبریں