جونیئر ایشیاء کپ کیلئےایشین ہاکی فیڈریشن نے شیڈول کا اعلان کر دیا 

 جونیئر ایشیاء کپ کیلئےایشین ہاکی فیڈریشن نے شیڈول کا اعلان کر دیا 
کیپشن: The Asian Hockey Federation has announced the schedule for the Junior Asia Cup

ایک نیوز(چودھری اشرف) ایشین ہاکی فیڈریشن نے عمان میں 26 نومبر سے4دسمبر تک کھیلے جانے والے مینز جونیئر ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔
ٹورنامنٹ کی دس ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انڈیا،کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور تھائی لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، ملائشیا، بنگلادیش، عمان اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 
پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 27 نومبر کو چین ، دوسرا میچ 28 نومبر کو بنگلادیش ، تیسرا میچ 30 نومبر کو عمان جبکہ آخری گروپ میچ یکم دسمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلنے میدان میں اترے گی۔