ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنیوالے سربراہان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنیوالےوفود کے سربراہان کی تفصیلات سامنے آ گئیں
کیپشن: The details of the heads of the delegations participating in the SCO meeting have been revealed

 ایک نیوز: ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
 چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے، بیلاروس کی نمائندگی وزیراعظم رومان گولوف چینکو ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے کل اسلام آباد پہنچیں گے ۔
قازقستان کے وزیراعظم اولژاس بیک تینوف اور تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ بھی اسلام آباد آئیں گے ،کرغزستان کی نمائندگی کابینہ کے چیئرمین ژاپاروف عقیل بیگ کریں گے، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف اپنے ملک کے کی نمائندگی کریں گے، بطور خصوصی مہمان کانفرنس میں شرکت کرنے والے ترکمانستان کی نمائندگی کابینہ کے ڈپٹی چئیرمین راشد میری دوف کریں گے،
 مبصر ملک کی حیثیت سے منگولیا کے وزیراعظم اویون اردین لویسنا مسرایی اسلام آباد پہنچیں گے۔
بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جینشنکر ایس سی او اجلاس میں شریک ہونگے ، ایس سی او سیکرٹری جنرل جانگ منگ ایس سی او اجلاس میں شریک ہونگے۔