فرائض میں غفلت ،لیسکو اہلکاروں کو سخت سزائیں 

Oct 14, 2024 | 11:36 AM

 ایک نیوز(چودھری اشرف) فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ڈی او جیا بگا نے3لیسکو اہلکاروں کو سخت سزائیں سنادیں۔
 میٹرریڈر عنیر خالد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، میٹر ریڈ محمد اشرف اور میٹر ریڈر محمد شفیق کے دو انکریمنٹ 2سال کے لیے روک لیے گئے۔
شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کی وجہ سے ادارے کی نیک نامی پر حرف آتا ہے، فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں