آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئےسکواڈ کا اعلان کر دیا

Oct 14, 2024 | 11:28 AM

ایک نیوز:کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ،پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے، باقی کھلاڑیوں میں شین ایبٹ ،کوپر کنولی،جیک فریزر مکگرک اور ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین ، گلین میکسویل،سٹیو سمتھ، میچل سٹارک ، میتھیو شارٹ مارکوس سٹونش اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ میچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں، چیمپئینز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے، سکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، فروری میں پا کستا ن میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے اپنے سکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ہے ، پا کستا ن اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4 ،8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔    

مزیدخبریں