ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج ہوگا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج ہوگا
کیپشن: Women's T20 World Cup: The match between Pakistan and New Zealand will be held today

ایک نیوز:آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ وویمن ٹیموں کے درمیان آج میچ کھیلا جائیگا ۔
آج میچ میں کپتان فاطمہ ثنا قومی ٹیم کی قیادت کرینگی ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا ،کھلاڑیوں نے اس میچ کی تیاری کے لیے گزشتہ رات تین گھنٹے کا بھرپور پریکٹس سیشن بھی کیا۔    

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو9وکٹوں سے شکست دی تھی،آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی، پاکستان ٹیم آخری اوور میں82رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،آسٹریلیا کی ایشلی گارڈنر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انابیل اور جارجیا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
83 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 36 رنز پر گرئی،اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے 6 پوائنٹس ہوگئے اور سیمی فائنل تک رسائی پکی ہوگئی جبکہ پاکستان کے دو پوائنٹس ہیں۔