حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ،5فوجی ہلاک

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ،5فوجی ہلاک
کیپشن: Hezbollah drone attack on Israeli military base, 5 soldiers killed

ایک نیوز:غیر ملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی شہرحیفا کےبنیامینا فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نےحملے میں5فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، حزب اللہ کے حملے میں 61افرادزخمی ہوئے،9کی حالت تشویشناک ہے ،بنیامینا بیس اسرائیل کی گولانی بریگیڈکا ہیڈکوارٹرزاور ٹریننگ سنٹرہے ۔
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے پانچ ڈرونزکومارگرانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے درجنوں میزائل برسا کراسرائیل کے دفاعی نظام کو ناکام بنایا ہے۔