ایک نیوز:راولپنڈی سے لاہور جانے والی 108 ڈاؤن اسلام آباد ایکسپریس کی بوگی کی کمانی ٹوٹ گئی۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین کو اسی حالت میں پنڈی سے وزیرآباد تک لایا گیا ،سینکڑوں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا ،وزیرآباد جنکشن پر مسافروں کے احتجاج پر ٹرین کو روک لیا گیا،مسافر شدید پریشان سینکڑوں مسافر منزل تک نہ پہنچ سکے ، ریلوے انتظامیہ کی غفلت سے بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا ۔
ٹرین کو زبردستی بھیجنے کی کوشش کی جا رہی تھی،ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میں رسک نہیں لے سکتا ، سٹیشن ماسٹر سے کہا کہ لکھ کر دو کہ حادثہ نہیں ہو گا، مسافروں کے احتجاج کے بعد سٹیشن ماسٹر اپنے دفتر سے غائب ہو گیا ، ریلوے حکام نوٹس لیں اور انسانی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو وزیرآباد ریلوے سٹیشن پر گھنٹوںانتظار کرنا پڑا،ٹرین کی بوگی تبدیل کر کےروانہ کر دیا گیا ، وزیرآباد ٹرین کو چلانے اور بوگی کے تبادلہ کے لیے سٹیشن ماسٹر کو مصروف رہنا پڑا،مسافروں کی زندگی کا تحفظ مقدم ہے،کوتاہی برتنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
ریلوے حکام کی غفلت ،مسافرٹرین ٹوٹی کمانی کیساتھ چلاتے رہے
Oct 14, 2024 | 09:06 AM