ایک نیوز : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے جنوبی پنجاب میں کشتی رانی کا قومی ایونٹ کرانے کا اعلان کردیا۔
کشتی رانی کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ کشتی رانی کے مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کو مبارکباد دیتا ہوں، آج کشتی رانی کے کھیل کا جو بیج بویا گیا ہے وہ تن آور درخت بنے گا، کشتی رانی کے کھیل کو پورے جنوبی پنجاب میں فروغ دیا جائے گا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کاکہنا تھاکہ کھیل صحت مند تفریح ہے جس سے سپورٹس مین سپرٹ پیدا ہوتی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب ایونٹ کے انعقاد کے لئے پلان تیار کریں، جنوبی پنجاب میں کشتی رانی کے کھیل کے فروغ کے لئے بوٹ کلب بنائے جائیں گے، جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیز اور سرکاری ادارے بوٹنگ کلبز قائم کریں، بوٹنگ کلبز کو دفاتر اور سٹور بنانے کے لئے زمین لیز پر دی جائے گی۔