سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا ،کپتان ورلڈ کپ سے آؤٹ

Oct 14, 2023 | 22:13 PM

ایک نیوز :ورلڈکپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے کپتان داسن شناکا ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق داسن شناکا پاکستان کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، انجری کی وجہ سے شناکا 3 ہفتے کیلئے ایکشن سے آؤٹ ہوگئے۔
داسن شناکا کی جگہ چمیکا کرونا روتنے کو سری لنکن ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، کرونا رتنے پہلے ہی بطور ریزرو پلیئر ٹیم کے ساتھ بھارت میں موجود ہیں۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم کی قیادت کوسال میندس کو سونپے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں