شہری سے 3کروڑ تاوان وصول کرنیوالے4ایف آئی اے افسران معطل

Oct 14, 2023 | 21:21 PM

ایک نیوز :شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر 3لاکھ روپے تاوان وصول کرنیوالے 4ایف آئی اے افسران کو معطل کردیاگیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملوث افسران میں انسپکٹر فخرعباس کوگرفتار کرلیاگیاجبکہ باقی ملزموں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔چاروں معطل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے، افسران کے خلاف اغواء برائے تاوان ، حبس بے جا اور کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے شہری امجد کو غیرقانونی حراست میں رکھ کر3کروڑ روپے تاوان لے کر چھوڑا تھا،۔متاثرہ شہری امجد کی شکایت پر ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ،کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

مزیدخبریں