نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ17اکتوبرکوچین روانہ ہوں گے

Oct 14, 2023 | 20:26 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر کی دعوت پر 17اور 18اکتوبر کو چین کادورہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت،18 اکتوبر کو اعلی سطح فورم سے خطاب، چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  چینی قیادت، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں