کیاپاکستان میں میک اپ کا سامان مہنگاہورہاہے؟

کیاپاکستان میں میک اپ کا سامان مہنگاہورہاہے؟
کیپشن: Are makeup products becoming more expensive in Pakistan?

ایک نیوز :محکمہ کسٹمز کی جانب سے ڈیوٹی بڑھانے پر میک اپ کا سامان مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
  محکمہ کسٹمز کی جانب سے خواتین کے میک اپ کی 13 اشیا کی قیمتوں کا دوبارہ تعین (ریویلیوایشن) کرکے ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مارکیٹ سروے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیرون ملک سے برانڈڈ میک اپ درآمد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ’درآمد ڈیوٹی میں اضافے کے بعد ملک میں امپورٹڈ میک اپ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔‘ان کے مطابق ’ ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے پر امید تھی کہ کاسمیٹکس کی قیمت میں بھی کمی ہوگی لیکن ڈیوٹی بڑھنے کے بعد قیمتوں میں کمی ممکن نہیں ہے۔‘
معروف ماڈل، اداکارہ اور بیوٹیشن نادیہ حسین کا کہنا تھاکہ پاکستان میں میک اپ کا سامان نہیں بنتا۔ یہاں کام کرنے والے بیوٹیشنز میک اپ کا سامان بیرون ملک سے ہی درآمد کرتے ہیں۔‘پارلرز میں  استعمال ہونے والی مصنوعات برانڈڈ ہیں اور بیرونی ممالک سے درآمد کی جاتی ہیں۔ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہر ماہ دو ماہ میں سامان کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔‘ایسے میں اگر میک اپ کا سامان پاکستان منگوانے پر ڈیوٹی مزید بڑھے گی تو یہ ہمارے لیے نقصان دہ ہوگا۔‘