ایک نیوز :الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرلسٹ میں نام ،پتہ کے اندراج،کوائف کی درستگی کیلئے 25اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 25اکتوبرکے بعد ووٹر فہرستوں میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔ ووٹ کے اندراج ،منتقلی ، درستیگی اور اخراج کےلئے دی گئی مہلت میں صرف10دن باقی رہ گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی فہرستوں کو غیر منجمد کیا تھا اور شہریوں سے اپیل کی تھی کہ فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستی کروالی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔