ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

Oct 14, 2023 | 18:57 PM

ایک نیوز :ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق نارووال شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سلسلہ جاری رہا ،گرج چمک کے ساتھ موسلادارتیز  بارش سے موسم خوشگوارہوگیا ۔ سالم اور گردونواح میں تیز ہواوُں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ 

بھکر شہر اور گرد و نواح میں بوندا باندی  سے موسم خوشگوار ہوگیا۔منکیرہ ،حیدرآبادتھل گوہروالہ سمیت مضافاتی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش ہوئی۔ تیز ہوا کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

مزیدخبریں