ایک نیوز:مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ قائد نوازشریف کا مینارپاکستان پر استقبالی جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دیگا۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت پنجاب کے تنظیمی عہدیداران، ڈویژنل صدور اور کوارڈینیٹرز کی اہم زوم میٹنگ ہوئی جس میں قائد میاں محمد نواز شریف صاحب کی 21 اکتوبر کی واپسی کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔
سابق وفاقی وزیر راناثنااللہ نے تمام تنظیمی عہدیداران اور کوارڈینیٹرز کی طرف سے تیاریوں پر پیش کی جانے والی رپورٹس پہ اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ کااجلاس سے خطاب میں کہنا تھاکہ پنجاب کے طول و عرض میں اسوقت میاں نوازشریف کی واپسی ہی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اسکی تیاریوں میں مصروف ہے۔21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نا جانے والا واقعہ ہوگا،اور ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا۔اسوقت پاکستان کا ہر غریب قائد کی واپسی میں اپنے حالات کو بدلنے کی امید کی طرح دیکھتا ہے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھاکہ مینار پاکستان کا تاریخی جلسہ اور قائد میاں محمد نواز شریف کی تقریر پاکستان کے روشن ،پرامن اور معاشی مستقبل کی نوید ہوگا۔