ایک نیوز :رہنمامسلم لیگ ن حنیف عباسی کاکہنا ہے کہ قائد ن لیگ کا فقید المثال استقبال ہوگا۔
رہنما مسلم لیگ ن اور سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی کاکہنا ہے کہ نوازشریف کاایسا تاریخی استقبال کریں گے جو پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا ۔عزت دینے اور لینے والا اللہ پاک کی ذات ہے اگر یہ پھانسی پر بھی چڑھا دیں تو نواز شریف کاساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
حنیف عباسی کاکہنا تھاکہ ہم کارکنوں کو راولپنڈی سے بسوں میں لاہور لے کر جائیں گے۔ہم اپنے لوگوں کیساتھ بسوں میں جائینگے۔ ہر بس میں ایک انچارج ہوگا وی آئی پی بسیں ہونگی خواتین کو راولپنڈی سے لاہور تک جانے اور لیجانے کی ذمہ داری خواتین ونگ انچارج کی ہوگی۔ ہم نے 53بسوں کا ایڈوانس دے دیا ہے۔ تمام لوگ آئی جے پی روڈ پر اکٹھے ہونگے۔
رہنمامسلم لیگ ن کاکہنا تھاکہ مخالفین ایک ایک مہینہ جیل جاتے ہیں رو رو کر کہتے ہیں اماں بڑا مارا ہے آپ وہی لوگ ہو جو شادیوں میں جا کر لوگوں کو گرفتار کرواتے تھے۔ شیخ رشید نے منشیات اور 302کے مقدمات بنوائے ہم نے مقابلہ کیا۔ سب کو معلوم ہے 2018میں کیا ہوا۔رپورٹ دی گئی کہ شیخ رشید 80ہزار ووٹ سے ہار رہا ہے اس لیئے حنیف عباسی کو جیل بھیجنا ضروری ہے۔