ایک نیوز:سیشن کورٹ لاہور میں سابق وزیراعظم شہبازشریف کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت جج کی رخصت کے باعث نہ ہو سکی ۔
فاضل جج کے رخصت پرہونے کے باعث کیس کی سماعت اب 26اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر شہبازشریف کو الیکٹرانک ڈیوائس پرشہادت کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔شہبازشریف کا درخواست میں موقف تھاکہ دھرنے کے دوران رشوت آفرنہیں کی۔جھوٹا الزام عائد کیاگیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ دائرکررکھاہے۔