ایک نیوز :پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کاکہنا ہے کہ اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں۔
پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ لوگوں سے چیٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں اداکارہ کو تنہائی میں ملاقات اور بولڈ کام کرنے کا بھاری معاوضہ پیش کرنے کا کہا گیا۔
مریم نفیس کی جانب سے شیئر کردہ پیغامات کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین سخت ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں اور ایسے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
اداکارہ نے واٹس ایپ پر علی شیخ نامی شخص کے آئے میسجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس شخص نے مریم کو سلام کرنے کے بعد کہا کہ اس نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں مریم کو دیکھا اور اب وہ ان کے ساتھ تنہائی میں کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لیے انہیں معاوضہ بتائیں۔
اداکارہ نے مذکورہ شخص کے میسیجز پر انہیں غصے بھرا جواب بھی دیا اور انہوں نے اپنے جواب کو بھی شیئر کیا۔
مریم نفیس نے مذکورہ شخص کو جواب دیا کہ انہیں پیدا کرنے پر ان کی والدہ بھی شرمندہ ہوئی ہوں گی۔ ایسے تمام اکاؤنٹس کو بے نقاب کریں گی جو ایسے نامناسب مطالبات کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ مریم نفیس نے ایک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس نے خود کو پاکستانی میگزین کے طور پر متعارف کروایا اور اداکارہ کو دبئی میں بولڈ فوٹو شوٹ کی پیشکش کی۔
اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں،مریم نفیس سوشل میڈیا پربرس پڑیں
Oct 14, 2023 | 17:14 PM