ایک نیوز: پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر بابراعظم کو نشانے پر رکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
Babar Azam’s Avg against India is 28. Virat Kohli’s Avg against Pakistan is 55. Clearly Virat is far ahead. Babar will feel the heat to perform on this big match today. #indvspak2023
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 14, 2023
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر میچ کے دوران سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر بابراعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ انکی اوسط بھارت کیخلاف محض 28 رنز کی ہے جبکہ کوہلی اِن سے بہت آگے ہیں وہ گرین شرٹس کے خلاف 55 کی اوسط رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم پر بھارت کے خلاف میچ میں پرفارم کرنے کا دباؤ ہوگا۔