ایک نیوز: نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں نامزد پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سمیت 152 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اعجاز چودھری اور 152 دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ کی توسیع کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ اعجاز چودھری پر تھانہ سرور روڈ میں نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔