ایک نیوز: پولیس نے عابد باکسر کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔
تفصیلا کے مطابق عابد باکسر کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم عابد باکسر کے خلاف قتل کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ 10 اکتوبر کو درج ہوا ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمہ میں دہشت گردی سمیت گیارہ سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تھانہ داتا دربار میں مقدمہ پولیس اہلکار نے درج کروایا ،مدعی مقدمہ انجم لیاقت کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کا دوست راست انجم شریف بھائی کے قتل کی پیروی کرنے پر دھمکیاں دیتا ہے ۔بھائی اور اس کے دوست کانسٹیبل کو تیرہ سال قبل گھر کی دہلیز پر قتل کیا گیا ۔بھائی کے قاتل شوٹر عدنان کی بیوی اور سالی عدالت پیشی کے دوران خوفزدہ کرتی رہیں ۔دونوں خواتین عابد باکسر کا ڈانس کلب چلاتی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عابد باکسر اشتہاریوں اور بھتہ خوروں کو پناہ دیتا ہے،اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ عابد باکسر کو حراست میں لیا گیا لیکن عابد باکسر اور مسلح گن مین مزاحمت کے بعد عابد باکسر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتا ہوا اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا.
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عابد باکسر کو گرفتار کیا گیا تو ملزم نے کانسٹیبل سے سرکاری رائفل چھین لی ۔ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو منتشر کرنے کے لیے سرعام فائرنگ کی ۔علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے عابد باکسر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا ۔ عابد باکسر کے دو ساتھی حمید اللہ اور اسماعیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔