پاک بھارت ٹاکرا؛آسٹریلوی پاکستان فٹی ہیڈ کوچ کا قومی کرکٹ ٹیم کیلئے پیغام

پاک بھارت ٹاکرا؛آسٹریلوی پاکستان فٹی ہیڈ کوچ کا قومی کرکٹ ٹیم کیلئے پیغام

ایک نیوز: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستان فٹی ٹیم کے ہیڈکوچ مائیکل گیلس قومی کرکٹ ٹیم کی سپورٹ میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستان فٹی ٹیم کے ہیڈکوچ مائیکل گیلس کا کہنا ہےکہ میلبرن سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔ فٹی کا سیزن گیا، اب کرکٹ ورلڈکپ کا سیزن ہے، پاکستان بھارت سےبڑا کرکٹ کا کوئی مقابلہ نہیں۔
مائیکل گیلس نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے روایتی حریف ہیں۔احمدآباد میں بھارتی شائقین ہوں گے کیونکہ پاکستانی شائقین کو ویزا نہیں دیے،بھارت فکر نا کرے، آج پاکستان کا دن ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-14/news-1697278459-4075.mp4