پاکستان کیخلاف میچ میں کوہلی غلط جرسی پہن آئے

پاکستان کیخلاف میچ میں کوہلی غلط جرسی پہن آئے

ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور  بھارت کا میچ جاری ہے جس میں ویرات کوہلی غلط جرسی پہن آئے۔

رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی تھوڑی دیر کے لیے اسٹیڈیم سے باہر گئے جس کی وجہ غلط جرسی پہن لینا تھا۔ بھارتی کرکٹر کی جانب سے پہنی جانے والی جرسی کے کاندھے پر سفید دھاریاں تھیں جب کہ بھارت کی ورلڈکپ جرسی پر بھارت کے جھنڈے ترنگے کے رنگ کی دھاریاں بنی ہیں۔

کوہلی سے متعلق کئی بھارتی صارفین نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ ویرات غلط جرسی پہن کر گراؤنڈ میں آئے ہیں۔ نشاندہی پر بھارتی بیٹر گراؤنڈ سے باہر گئے اور  پھر جرسی تبدیل کر کے واپس آئے۔

 واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے۔