ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل تقریب کی ویڈیو منظرعام پر

Oct 14, 2023 | 15:02 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ہونے والی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کی جانب سے ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا جبکہ پاک بھارت میچ میں کئی سپر اسٹارز کو مدعو کیا تھا تاکہ وہ میچ سے قبل شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں۔اس تقریب میں معروف گلوکار  ارجیت سنگھ، شنکر مہادیون اور سکھوندر سنگھ نے اپنے سُر بکھیرے، یہ تقریب ٹی وی پر لائیو نشر نہیں کی گئی تاہم اس تقریب کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 

  وائرل ویڈیو میں ارجیت سنگھ کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔گلوکار نے اس تقریب پر اپنے مقبول ترین بالی ووڈ گانے ‘ہیریے’ اور ‘وٹ جھمکا’ سمیت دیگر گانے گائے۔اس تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز امیتابھ بچن، رجنی کانت، انوشکا شرما سمیت کئی اداکار شریک تھے۔

 اس میچ کو دیکھنے کے لیے بھارت کے تجربہ کار اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں