ایک نیوز: عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤکے کیس میں ملوث 152 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
لاہور کی اے ٹی سی نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے سماعت کی جبکہ تفتیشی افسرنے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔