پاک بھارت میچ سے قبل پروقار تقریب ٹی وی پر نہیں دکھائی جائیگی

Oct 14, 2023 | 12:45 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان اور بھارت کے میچ سےقبل منعقد ہونے والی تقریب نشر نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق 1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جس سے قبل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب منعقد ہوگی۔اس تقریب میں سپر اسٹار امیتابھ بچن، رجنی کانت اور اریجیت سنگھ سمیت کئی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔تقریب میں بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ بھی آواز کا جادو جگائیں گی۔

تقریب سے گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین ہی محظوظ ہوسکیں گے اور یہ ٹی وی چینلز پر نہیں دکھائی جائے گی۔

مزیدخبریں