پاک بھارت ٹاکرے میں انجو کس کی حمایت کریں گی؟ پسندیدہ کھلاڑی کون؟

پاک بھارت ٹاکرے میں انجو کس کی حمایت کریں گی؟ پسندیدہ کھلاڑی کون؟

ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈکپ  کا سنسنی خیز پاک بھارت ٹاکرا آج بھارتی شہر احمد آبار کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، سرحد پار سے آئی انجو(فاطمہ) بھی کرکٹ کی شیدائی نکلیں۔

رپورٹ کے مطابق انجو نے یہ انکشاف کیا کہ انہیں پہلے کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں تھی لیکن پاکستان آنے کے بعد دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ انجو نے فاتح ٹیم سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’وہ بھارت میں میچز نہیں دیکھتی تھیں لیکن یہاں لوگ میچز بہت زیادہ دیکھتے ہیں تو میری بھی دلچسپی بڑھنا شروع ہوئی اور اب خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان ہی جیتے۔

بھارت سے تعلق ہونے کے باوجود انجو نے پاکستان اور بھارت کی ٹیم میں سے پاکستان کو ترجیح دی اور شاہین شاہ آفریدی کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کھلاڑی قرار دیا۔ انجو نے کہا کہ ’پہلے مجھے کسی پاکستانی کھلاڑی کا نام نہیں آتا تھا لیکن اب میں میچ دیکھتی ہوں اور مجھے شاہین شاہ آفریدی پسند ہیں اور 14 اکتوبر کے میچ میں پاکستان کو ہی سپورٹ کروں گی۔

انجو کے نصفِ بہتر نصراللہ نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جب بھی پوچھا ہے تو انجو نے پاکستان کا نام ہی لیا ہے اور وہ پاکستان کو ہی سپورٹ کرتی ہیں۔ ہم دونوں کی ٹیم پاکستان اور پسندیدہ کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی ہیں۔

انجو نے بھارت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حالیہ استقبال اور وہاں شائقین کرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھیں بھارت میں بھی بہت سارے لوگ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ جس طرح ان کا استقبال کیا گیا اور پھر جس طرح لوگ پاکستانی کرکٹرز کو سپورٹ کر رہے ہیں تو یہ وہاں بھی ہو رہا ہے۔ میری پسند کوئی نئی بات نہیں۔
نصراللہ نے بتایا کہ وہ میچ ٹی وی یا سکرین پر نہیں دیکھتے۔ ہم دونوں ایک ساتھ اپنے موبائل پر ہی میچ دیکھتے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-10-14/news-1697280158-5463.jpeg
انجو اور نصر اللہ آج کے میچ میں پاکستان کو فاتح دیکھنا چاہتے ہیں اور جیت پر جشن بھی منائیں گے۔