ایک نیوز: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ دیکھنے کیلئے بھارتی تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی کے موقع پر احمد آباد کی سڑکوں پر شائقین کرکٹ پاکستانی اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے فینز کا ہجوم امڈ آیا۔ شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی پر سڑک کے دونوں اطراف کھڑے ہو کر انہیں ویو کیا۔
Plenty of fanfare as people gather on the Pakistan team's route to the stadium ️#INDvPAK | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/FhY9W1xZWp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2023
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پرچم تھامے پہنچنا شروع ہوچکی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم سمیت آفیشلرز کی سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔
دونوں ٹیمیں آج دوپہر 1:30 بجے مدمقابل آئیں گی، قومی ٹیم کے کھلاڑی بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔
#WATCH | Gujarat: Cricket fans throng Narendra Modi stadium in Ahmedabad ahead of the India Vs Pakistan match today#INDvsPAK pic.twitter.com/cZtbrhEenT
— ANI (@ANI) October 14, 2023
دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرے سے قبل پاکستانی صحافیوں کا پہلا گروپ بھارت روانہ ہوچکا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف آج روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔