ایک نیوز: ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے میچ کے موقع پر سٹے باز بھی فعال ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میٹھادر، کھارادر، بہادر آباد، حسین آباد، سولجر بازار، گارڈن اور ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں قائم نیٹ ورک فعال ہو گیا ہے۔یہ نیٹ ورک نہ صرف قومی بلکہ بین الاقومی سطح پر بھی باہمی رابطے کیلئے موبائل فون، واٹس ایپ اور دیگر مواصلاتی آلات استعمال کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاک بھارت میچ کے علاوہ بھی ورلڈ کپ کے دیگر میچوں پر بھی کروڑوں روپے کا سٹہ لگایا جا رہا ہے۔