پاکستان کی نظر کن بھارتی کھلاڑیوں پر؟

Oct 14, 2023 | 12:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اپنے آپ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کی بھارت کے لیے مزید کچھ کرنے والی کمٹمنٹ بہت اچھی ہے۔

شاہین نے روہت شرما کی وکٹ کو اہم قرار دے دیا
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما کی وکٹ کو اہم قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ روہت بھارت کے کپتان ہیں، انہوں نے بہت رنز کر رکھے ہیں۔شاہین آفریدی نے کہا کہ روہت شرما ایک مشکل کھلاڑی ہیں، کپتان کو اگر جلد آؤٹ کر لیں تو باقی پلیئرز پر بہت دباؤ ہوتا ہے۔

لوگ چاہتے ہیں کہ میں کوہلی کو آؤٹ کروں: حارث رؤف
فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا  ہے کہ لوگ یہی چاہتے ہیں کہ میں ویرات کوہلی کو آؤٹ کروں، وہ جس طرح کے پلیئر ہیں اگر وہ سیٹ ہوگئے تو وہ آپ کے خلاف رنز کریں گے۔حارث رؤف کا مزید کہنا ہے کہ ویرات اچھے شاٹس کھیلے گا جس سے ٹیم کو نقصان ہو گا، جتنا جلدی ان کو آؤٹ کر دو اتنا فائدہ ہے۔ نیٹ میں باؤلنگ کراتے وقت محسوس کیا کہ ان کو پتہ ہے گیند میرے بیٹ کو کہاں سے لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنا کوہلی کا کنٹرول دیکھا تو لگا کوئی تو وجہ ہے جس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کا نام ہے، وہ اپنی بیٹنگ پر بہت فوکس کرتے ہیں، نیٹ پریکٹس میں بھی ویرات کوہلی ایسے کھیل رہے تھے جیسے ہمارا میچ چل رہا ہو۔

کوہلی ہر ٹیم کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں: محمد رضوان
پاکستان کے بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی ہر ٹیم کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

مجھے کوہلی کا ہار نہ ماننے والا رویہ پسند ہے: امام الحق
امام الحق نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی کا ہار نہ ماننے والا رویہ بڑا پسند ہے، جیسے وہ آسٹریلیا میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ پنگا لیتے ہیں وہ بڑا اچھا لگتا ہے۔ امام الحق نے کہا کہ اب ویرات کوہلی تھوڑے ٹھنڈے مزاج کے ہو گئے ہیں۔ ایشیا کپ میں کوہلی وہ نہیں تھے جو ان کے اندر جارحانہ پن ہوتا تھا، ان کا ہار نہ ماننے کا رویہ اور یقین یہ ایسی چیزیں ہیں جو ان کی سب سے الگ ہیں۔

پاکستانی کرکٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کی طرح اور بھی کئی باصلاحیت کھلاڑی ہوں گے، مگر ان کا مائنڈ سیٹ اور رویہ بہت الگ ہے۔

مزیدخبریں