ایک نیوز: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئےقومی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت میچ کے لیے احمد آباد میں میدان سج گیا،ورلڈ کپ میں سب سے بڑے ٹاکرے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ہوٹل سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم پہنچ گئی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگا جب کہ میچ کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں صبح سویرے تیز دھوپ نکل آئی جبکہ شام میں اوس سے کھیل پر فرق پڑ سکتا ہے۔آج صبح ہوتے ہی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم آنا بھی شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔
پاک بھارت مقابلہ صرف میدان کے اندر نہیں ہوتا بلکہ کروڑوں لوگوں کے دل کی دھڑکنیں بھی بے ترتیب کردیتا ہے اور یہ صرف کھیل نہیں اعصاب کی جنگ بھی ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد اور شاداب خان شامل ہیں۔محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ممکنہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔