لیسکو آپریشن کا 37واں روز،مزید48 افراد گرفتارکرلیے گئے

Oct 14, 2023 | 11:41 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 37ویں روز بھی جاری جس میں مزید387بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کو37 روزمکمل ہوگئے،37ویں روز کے آپریشن کے دوران کل 5485 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،17397 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،16164درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ بجلی چوروں کو اب تک 3کروڑ59 لاکھ 57 ہزار 439 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی قیمت ایک ارب 60کروڑ35 لاکھ 54ہزار820 روپے ہے۔

ترجمان لیسکو  کا کہنا ہے کہ 37ویں روز کے آپریشن کے دوران تمام اضلاع میں 387 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔جن میں سے214ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 48 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل3،کمرشل14، زرعی 1اور369 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو7 لا کھ 19ہزار690یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3 کڑور 48لاکھ 9ہزار756 روپے ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ چمن کالونی شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو70 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا سرکلر رڈ میں کنکشن کو5 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا،شاہدرہ ٹاؤن میں کنکشن کو 4 لاکھ 60ہزارروپے کا جرمانہ کیا گیا۔چک نمبر 565ڈوگراں میں ایک کنکشن کو4 لاکھ 26 ہزار 644 کی رقم چارج کی گئی ہے۔

مزیدخبریں