سعودی عرب نےغزہ سےفلسطینیوں کےجبری انخلاکومستردکردیا

سعودی عرب نےغزہ سےفلسطینیوں کےجبری انخلاکومستردکردیا
کیپشن: سعودی عرب نےغزہ سےفلسطینیوں کےجبری انخلاکومستردکردیا

ایک نیوز:  سعودی عرب نے اسرائیل کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے برطانوی ہم منصب اور یورپی یونین کے اعلیٰ عہدے دار کو فون کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم اور امدادی اشیا کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے سبب سعودیہ نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کا عمل منجمد کر دیا ہے۔