بھارت کیخلاف میچ، نگران وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کی قومی ٹیم کیلئےنیک خواہشات

Oct 14, 2023 | 11:22 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے ہماری کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دُعا ہے کہ آپ عزم، مہارت، اور غیرمتزلزل جذبے کے ساتھ کھیلیں جس کے لیے آپ مشہور ہیں، نگران وزیراعظم نے روایتی حریف کوہرانے کیلئے قومی ٹیم کو بیسٹ آف لک کہا۔

انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں،امید ہے قومی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیت کروطن واپس آئے گی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی 

بھارت کے خلاف اہم میچ،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔محسن نقوی  نے کہا کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں،پاکستانی ٹیم کی گزشتہ میچز میں پرفارمنس بہترین رہی، کھلاڑیوں کامورال بلند ہے،پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، قومی کھلاڑی با اعتماد اور جیت کے جذبے سے سر شار ہیں۔ انشاء اللہ پاکستان بھارت کے خلاف اہم مقابلہ جیتے گا۔

احسن اقبال

ادھر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان بھارت کا کرکٹ کے میدان میں ٹاکرا ہے، پوری قوم کی دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، مجھے امید ہے پاکستان کے بلے باز سنچریاں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلرز بھارتی کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑائیں گے، پاکستان میچ جیتے گا، جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہوتی ہے، ہماری ٹیم پوری کوشش سے میچ کھیلے گی، انشاءاللہ بھارت میں پاکستان کا پرچم بلند کرے گی۔

مزیدخبریں