پنجاب میں 24گھنٹوں میں آشوب چشم کےمزید2081نئےکیسزرپورٹ

Oct 14, 2023 | 11:17 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 2٫081 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب  کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 دنوں میں پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل ایک لاکھ 26 ہزار سات سو 69 مریض رپورٹ ہوئے،ایک ماہ میں لاہور میں آشوب چشم کے 10٫961 مریض رپورٹ ہوئے،لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 142 نئے مریض سامنے آئے،گزشتہ 30 دنوں میں آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 21٫536 رپورٹ ہوئے،بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 355 نئے مریض سامنے آئے۔

 محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب  کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 دنوں میں فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل 14852 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 142 نئے مریض سامنے آئے،ڈیرہ غازی خان میں ایک ماہ کے دوران آشوب چشم کے کل 3512 مریض رپورٹ ہوئے،ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 130 نئے مریض سامنے آئے،آشوب چشم کے مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

ڈاکٹر جمال ناصر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کا مزید کہنا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دیے گئے ہیں۔ آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔شہری آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں،تیز دھوپ دھوئیں اور گرد و غبار سے آنکھوں کو بچائیں۔آشوب چشم میں مبتلا شخص کے کپڑے اور تولیے وغیرہ علیحدہ رکھیں۔

مزیدخبریں