ایک نیوز:کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بھارتی شہر احمد آباد میں دوپہر ڈیڑھ بجے پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی۔
رپورٹ کےمطابق بڑے ٹاکرے میں کس کا پلڑا بھاری رہے گا؟علم نجوم کے ماہر محمد علی زنجانی کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر نئی روایت ڈال سکتا ہے ۔
محمد علی زنجانی نے پیشگوئی کی کہ میچ کے دن سورج گرہن لگے گا جس کے تحت کپتان بابراعظم کا بھارتی کپتان روہت شرما پر غلبہ رہے گا۔بھارت نے 1992 کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے بعد سے ان مقابلوں میں پاکستان کو اب تک سات بار شکست دی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے ہی بھارت کے خلاف ریکارڈ توڑنے کے حوالے سے پرامید ہیں۔
گزشتہ روز احمد آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس نہیں دے سکا، کوشش ہے کم سے کم غلطیاں کروں، کھلاڑیوں پر بڑے گراؤنڈ کا دباؤ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ آج ہونے والا پاک بھارت مقابلہ صرف میدان کے اندر نہیں ہوتا بلکہ کروڑوں لوگوں کے دل کی دھڑکنیں بھی بے ترتیب کردیتا ہے اور یہ صرف کھیل نہیں اعصاب کی جنگ بھی ہے ۔