کلدیپ یادیو نے بابر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

Oct 14, 2023 | 11:09 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کلدیپ یادیو کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی بیٹنگ بہت پسند ہے، وہ سکون سے بیٹنگ کرتے ہیں۔ ان کے پاس بیٹنگ کرنے کیلئے کافی ٹائم رہتا ہے۔بھارتی اسپن باؤلر کا کہناہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ بابر اعظم فاسٹ باؤلرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں، وہ بیک فٹ کے بڑے شاندار پلیئر ہیں۔ بابر اعظم کی ایک کلاس ہے، اسی لیے تو انہیں فیب 5 یا فیب 4 میں شامل کیا جاتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں وہ ایک بہترین پلیئر ہیں۔بھارتی باؤلر نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے بھی پُرجوش ہوں۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزیدخبریں