اےاین ایف کی کارروائیاں،107کلوگرام منشیات برآمد،خاتون سمیت7ملزمان گرفتار

Oct 14, 2023 | 10:47 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہےجبکہ 107 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب گاڑی سے 26 کلو 400 گرام چرس اور 12 کلو افیون برآمد کی گئی،دورانِ کارروائی ٹیکسلا کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے کاہنہ کے قریب اوکاڑہ کے رہائشی ملزم سے 6 کلوچرس برآمد کی گئی،حیات آباد پشاور میں مقامی رہائشی سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی۔ رنگ روڈ پشاور پر چارسدہ کے رہائشی ملزم کی گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ خیبر کے 2 مختلف علاقوں میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 18 کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

 ایف آئی حکام کے مطابق سپر ہائی وے جامشورو بس سٹاپ پر کراچی کی رہائشی خاتون اور ملزم سے 5 کلو چرس برآمد کی گئی ہے جبکہ نیشنل ہائی وے حیدرآباد کے قریب میانی جنگلات میں چھپائی گئی 29 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں