پاک بھارت میچ ؛بکیز نے بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا

Oct 14, 2023 | 10:42 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا،پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئیں گے،بکیز نے بھارت کو فیورٹ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل بکیزنےبھارت کوفیورٹ قراردیدیا۔سٹے بازکا کہنا ہے کہ میچ کا بھاؤ بھارت 65 اور پاکستان 35 ہے۔ بھارت پر 100روپےلگانے پر 165 روپے ملیں گے۔ پاکستان پر100لگانے پر 135روپے ملیں گے۔ اس کے علاوہ ٹاس پر بھی کروڑوں روپے کا سٹہ لگایاگیا ہے۔

پہلے اوور میں کتنےرنز ہونگے؟وکٹ ملےگی؟اس پربھی سٹہ ہوگا۔شاہین شاہ پہلے اوور میں کتنی وکٹس لےگا؟اس پربھی پیسہ لگےگا۔اس کے علاوہ ویرات زیادہ رنز بنائے گا یا بابراعظم؟َاس پر سٹہ ہوگا ۔روہیت شرماکتنےرنزبنائےگا؟بکیز اس پر بھی سٹہ کھیلیں گے۔

مزیدخبریں